0
Saturday 25 Mar 2023 16:04
زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونیوالی ہے

عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے، حافظ حمداللّٰہ

عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے، حافظ حمداللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست ریاست کے خلاف ہے۔ عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے۔ ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی ریاستی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف مبینہ طور پر مورچہ زن ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کسی کیلئے ریڈ لائن ہوسکتے ہو، قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونے والی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1048669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش