QR CodeQR Code

گیس اور بجلی دستیاب نہ ہونے پر وفاق میں احتجاج ریکارڈ کرینگے، قدوس بزنجو

25 Mar 2023 18:59

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے۔ اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی دستیاب نہ ہونا ناقابل برداشت ہے۔ اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گیس اور بجلی کی دستیابی کے حوالے سے وفاق نے یقین دہانی کرائیں۔ مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور صوبے کے عوام اس وجہ سے اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے۔

اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے ہر ضلع میں عوام کیلئے رمضان سستا بازار لگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سستے بازار کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز اور تاجروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔ عبدالقدوس نزنجو نے کہا کہ عوام کو کنٹرول نرخ پر آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ پرائس کنٹرول، سکیورٹی صورتحال اور سستے بازاروں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1048677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048677/گیس-اور-بجلی-دستیاب-نہ-ہونے-پر-وفاق-میں-احتجاج-ریکارڈ-کرینگے-قدوس-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org