QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا جلسہ لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کرے گا، زلفی بخاری

25 Mar 2023 19:03

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا لاہور میں ہمارے ہزار سے زیادہ کارکن لاپتہ ہیں، جس نے بھی آئین توڑا سب کو حساب دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحماد اظہر کی جانب سے پولیس افسران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا ہمارے پاس آئی جی سے لے کر سپاہی تک ہر افسر کی تفصیل موجود ہے، حکومت میں آکر ان پولیس افسروں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا لاہور میں ہمارے ہزار سے زیادہ کارکن لاپتہ ہیں، جس نے بھی آئین توڑا سب کو حساب دینا ہوگا۔ دوسری جانب زلفی بخاری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جلسہ لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کرے گا، اوور سیز پاکستانی آزادانہ الیکشن کے لیے کھڑے ہیں، کل جیسا بھی موسم ہو آپ نے جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048678/پی-ٹی-ا-ئی-کا-جلسہ-لاپتہ-افراد-کے-لیے-ا-واز-بلند-کرے-گا-زلفی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org