QR CodeQR Code

حقیقی آزادی اب جانور نیوٹرل سے محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک جا پہنچی ہے، مریم اورنگزیب

25 Mar 2023 19:24

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے لکھا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو کس نے دھنسایا؟


اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں اور عوام کو بتائیں کہ وہ کیسے ملک پر مسلط کیے گئے تھے۔ مریم اورنگزیب نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048681/حقیقی-آزادی-اب-جانور-نیوٹرل-سے-محسن-نقوی-اور-امریکہ-معافیوں-تک-جا-پہنچی-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org