QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے 140 سکولوں کو سمارٹ سکولوں میں تبدیل کرنے کی منظوری

25 Mar 2023 19:59

چیف سیکریٹری آفس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق ان سمارٹ سکولوں میں LCD اسکرین 65" موجود ہوں گی، ہر اسکول میں 60 طلباء کے لیے کلک کرنے والے آڈیو اسپیکر نصب کئے جائیں گے۔ سکولوں میں طلباء کو لوڈشیڈنگ کی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے UPS سسٹم فراہم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں موجود 140 سرکاری سکولوں کو سمارٹ سکولوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی باقاعدہ حتمی منطوری وفاقی وزارت تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ منظوری ملنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے یہ 140سمارٹ سکول جدید تعلیم ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجیٹل تعلیم سیکھنے کی سہولیات سے لیس ہوں گے۔ چیف سیکریٹری آفس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق ان سمارٹ سکولوں میں LCD اسکرین 65" موجود ہوں گی، ہر اسکول میں 60 طلباء کے لیے کلک کرنے والے آڈیو اسپیکر نصب کئے جائیں گے۔ سکولوں میں طلباء کو لوڈشیڈنگ کی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے UPS سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ ہر سکول میں طلباء کے استعمال کے لئے کمپیوٹر موجود ہو گا جبکہ ضرورت کے تحت طلباء و طالبات کو ہارڈ ڈرائیو/یو ایس بی اور کارآمد سافٹ ویئرز (LMS) اور ڈیجیٹل مواد بھی فراہم کیا جائے گا۔ ان سکولوں میں انٹرنیٹ ڈیوائسز نصب کی جایئں گی اور انٹرنیٹ کی مفت سروس فراہم کی جائے گی۔ یہ 140 سکول رواں سال جون کے آخر تک سمارٹ سکولوں کے طور پر کام شروع کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1048687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048687/گلگت-بلتستان-کے-140-سکولوں-کو-سمارٹ-میں-تبدیل-کرنے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org