0
Saturday 25 Mar 2023 21:48

کوئٹہ، گیس پریشر کا مسئلہ برقرار، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ، گیس پریشر کا مسئلہ برقرار، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ اڑھائی کلو کے سلینڈر کی قیمت میں 600، جبکہ 5 کلو کے سلینڈر میں 1200 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ماہ رمضان میں گیس میسر نہ ہونے کے باعث لوگ ایل پی جی کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جبکہ قیمتوں میں اضافہ کے باعث عوامی حلقے بھی پریشان ہو گئے ہیں۔ شہر میں اڑھائی کلو سلینڈر کی قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر 1900، جبکہ 5 کلو سلینڈر کی قیمت 1600 سے بڑھ کر 2800 روپے تک پہنچ گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 240 روپے اضافے نے مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈالر اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سلینڈر مہنگئے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی اور لائنوں میں پریشر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1048700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش