QR CodeQR Code

پاراچنار، طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر، گرڈ سٹیشن کے سامنے دھرنا

25 Mar 2023 22:01

رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار شہر میں تاجر برادری اور کاروباری لوگوں نے اپنی دکانوں اور کاروباری ادارے میں بجلی کی میٹرز بھی لگا دیئے ہیں اس کے باوجود بجلی مکمل طور پر بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ماہ مبارک رمضان میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے، مین شاہراہ پر ٹائر جلاکر ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے پیدل مارچ کرکے گرڈ سٹیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مین شاہراہ پر ٹائر جلاکر ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین کے رہنما حاجی روف حسین، مجاہد طوری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار شہر میں تاجر برادری اور کاروباری لوگوں نے اپنی دکانوں اور کاروباری ادارے میں بجلی کی میٹرز بھی لگا دیئے ہیں اس کے باوجود بجلی مکمل طور پر بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں 10 منٹ کیلئے بھی بجلی نہیں آتی، جس کی وجہ سے ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اور وہ احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تاجر رہنماؤں نے فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین بعد ازاں پیدل مارچ کرکے گرڈ سٹیشن پہنچے اور دھرنا دیدیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک بجلی کا نظام درست نہیں کیا جاتا تب تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1048702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048702/پاراچنار-طویل-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-عوام-سڑکوں-پر-گرڈ-سٹیشن-کے-سامنے-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org