1
Sunday 26 Mar 2023 17:41

حزب اللہ کے واچ ٹاور سے صیہونی حکومت کی نیندیں حرام

حزب اللہ کے واچ ٹاور سے صیہونی حکومت کی نیندیں حرام
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب لبنان کی تحریک حزب اللہ کی بٹالین "رضوان" کی جانب سے نئے واچ ٹاورز کی تعمیر سے صیہونی حکومت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ حزب اللہ کی بٹالین "رضوان" کی جانب سے لبنان کی جنوبی سرحدی دیوار کے پاس 30 نئے آبزرویشن ٹاورز کی تعمیر نے اسرائیلی حکام کی حساسیت اور تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ ان واچ ٹاورز کو صہیونی فوج کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے مقصد سے معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ’الشرق الاوسط‘ میگزین کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی ایک خصوصی یونٹ رضوان بٹالین نے گذشتہ نو ماہ کے دوران 30 واچ ٹاورز تعمیر کیے ہیں، 
 
جس کا مقصد اسرائیل کے فوجی دستوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور معلومات اکٹھا کرنا ہے۔ صیہونی حکومت کے عسکری ذرائع کے مطابق رضوان بٹالین کے بعض واچ ٹاورز 18 میٹر تک بلند ہیں جو کہ لبنان کے ناجائز مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر صیہونی حکومت کی طرف سے ڈیزائن کی گئی حفاظتی دیوار سے دوگنا بلند ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ لبنانی مزاحمتی قوتیں ان واچ ٹاورز سے لبنان کی جنوبی سرحدوں میں صہیونی فوج کے پیادہ اور بکتر بند یونٹوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1048840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش