0
Monday 27 Mar 2023 00:05

اقوام متحدہ انسانی و بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوگیا، علامہ ساجد نقوی

اقوام متحدہ انسانی و بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوگیا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا، مقبوضہ کشمیر و فلسطین اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، انسانوں کو غلام بنانے کے ہر دور میں نئے انداز سامنے آئے، آج کے جدید دور میں فرد کی غلامی کی بجائے ریاستوں کو غلام بنادیا گیا، عالم انسانیت آج سیاسی، معاشی و معاشرتی و تہذیبی غلامی میں جکڑی ہے جو سب سے قبیح شکل ہے، جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں مگر یادداشتیں یا ایام منانے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکے بعد دیگر بین الاقوامی ایام پر اپنے الگ الگ پیغام میں کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام ہی انسانی حقوق کی فراہمی اور یکساں حقوق کی فراہمی تھا مگر افسوس یہ اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوا جس کا سب سے بڑا اور منہ بولتا ثبوت مقبوضہ کشمیر و مقبوضہ فلسطین صورتحال ہے، افریقہ سے افغانستان تک انسانیت کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا کیا وہ عالمی ضمیر جھنجوڑنے کے لئے کافی نہیں؟ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تدارک صرف زبان سے نہیں ہوگا بلکہ اقوام متحدہ کو عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔

انہوں نے غلامی کی یادداشت اور غلاموں کی تجارت سے متاثرہ افراد کی یادداشت کے عالمی دن پر کہا کہ انسان کو آزاد پیدا کیاگیاہے مگر ہر دور میں اسے ایک نئے انداز میں غلامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، دور حاضر میں فرد کی غلامی سے سخت قوموں اور ریاستوں کی غلامی نے لے لی ہے جو پہلے درجے سے کہیں زیادہ سخت ہے، اس وقت عالم انسانیت سیاسی، معاشی، معاشرتی (تہذیبی) غلامی میں جکڑ اہوا ہے، سب سے خطرناک تہذیبی غلامی ہے جس نے انسان کے شعور پر حملہ کرکے اس سے سوچنے اور جینے کا حق تک چھین لیا۔ علامہ ساجد نقوی نے لاپتہ اور زیر حراست افراد سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر کہا کہ جبری گمشدگی انسانی عزت و تکریم کی توہین کیساتھ غیر آئینی و غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بنی آدم جسے آزادی اس کے خالق نے دی، مخلوق یہ نعمت اس سے کسی صورت سلب نہیں کرسکتی، لاپتہ افراد کا معاملہ اب ملکوں سے بین الاقوامی سطح تک پہنچ گیاہے جو انتہائی تشویشناک ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کو صرف یادداشتیں، قراردادیں یا دن مختص کرنے سے بڑھ کر اقدامات اٹھانا چاہئیں تاکہ بنی آدم کو درپیش اس سنگین خطرے اور اس کی اس طرح سے ہوتی بے۔
خبر کا کوڈ : 1048884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش