QR CodeQR Code

روس کی جوہری بیان بازی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، نیٹو

27 Mar 2023 06:01

نیٹو ترجمان کا کہنا تھا کہ روس نے حال ہی میں نیو اسٹارٹ معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے، روس کو تعمیل کی طرف واپس آکر نیک نیتی سے کام کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ نیٹو نے روس کی جوہری بیان بازی کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو ترجمان اوانا لونگیسکو کا کہنا تھا کہ روس کا جوہری ہتھیار بیلاروس منتقل کرنے کا اعلان خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو چوکس ہے اور ہم تمام صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال روس کی جوہری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

اوانا لونگیسکو نے کہا کہ نیٹو کے اتحادی ممالک اپنے بین الاقوامی وعدوں پر پورے احترام کے ساتھ عمل کرتے ہیں، لیکن روس نے اپنے ہتھیاروں پر کنٹرول کے وعدوں کو مسلسل توڑا ہے۔ نیٹو ترجمان کا کہنا تھا کہ روس نے حال ہی میں نیو اسٹارٹ معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے، روس کو تعمیل کی طرف واپس آکر نیک نیتی سے کام کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1048926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048926/روس-کی-جوہری-بیان-بازی-خطرناک-اور-غیر-ذمہ-دارانہ-ہے-نیٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org