QR CodeQR Code

لاہور میں اینٹی رائیٹ فورس کیلئے سپیشل کورس کا انعقاد

27 Mar 2023 10:55

ایس پی اینٹی رائیٹ فورس حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ کورس ایک ہفتے تک جاری رہے گا، کورس کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پُرامن طریقہ سے کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈولفن اہلکاروں کیلئے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ  لاہور میں اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس آر آئی اینٹی رائٹ فورس انسپکٹر رانا نعیم کی زیر نگرانی جاری ہے۔ ڈولفن اہلکاروں کو اینٹی رائٹ فورس کی ایکٹو نفری نے مختلف فارمیشنز کا عملی نمونہ پیش کیا۔ کورس میں ایک وقت میں ڈولفن سکواڈ کی 23 پلاٹون شامل ہیں۔

ڈولفن اہلکاروں کو اینٹی رائٹ فورس کی مختلف فارمیشن اور ٹیکنیک کی پریکٹس کروائی جا رہی ہے۔ ایس پی اینٹی رائیٹ فورس حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ کورس ایک ہفتے تک جاری رہے گا، کورس کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پُرامن طریقہ سے کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1048960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048960/لاہور-میں-اینٹی-رائیٹ-فورس-کیلئے-سپیشل-کورس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org