QR CodeQR Code

ڈیڑھ سال کی مدت میں بیشمار ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کیے گئے، توصیف عباسی

27 Mar 2023 12:01

اپنے ایک بیان میں ترجمان وزیراعطم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے وسائل کو لوٹ کر کرپشن کرنے والوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعطم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، ڈیڑھ سال کی مدت میں بیشمار ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کیے گئے، شرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کو حکومتی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، حکومت آزادکشمیر  نصاب تعلیم کو بہتر بنانے اور معیار تعلیم اور اساتذہ کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا مشن ہے کہ آزادکشمیر کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

توصیف عباسی نے کہا کہ ریاست کے وسائل کو لوٹ کر کرپشن کرنے والوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ جو کرپشن میں ملوث پایا گیا وہ خود قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری حکومت کی ترجیحات کا مرکز ہیں۔ آزادکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، حکومت آزادکشمیر اپنے محدود وسائل کے باوجود کھیلوں کے فروغ اور کشمیری ثقافت کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، بالخصوص ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گلوکاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے تحت آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں چھوٹے گرائونڈز کی تعمیر اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبہ جات منظور کیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد ترجیح بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048966/ڈیڑھ-سال-کی-مدت-میں-بیشمار-ترقیاتی-اور-فلاحی-منصوبے-شروع-کیے-گئے-توصیف-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org