QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنیکا حکم

27 Mar 2023 10:39

سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سکیورٹی مل چکی ہے، عدالت نے کہا کہ اگر سکیورٹی واپس لی جاتی ہے تو دوبارہ آجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فول پروف سکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سکیورٹی مل چکی ہے، عدالت نے کہا کہ اگر سکیورٹی واپس لی جاتی ہے تو دوبارہ آجائیں۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کیلئے مناسب ہے کہ آپ پولیس سے رجوع کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو لنک پر پیشی کیلئے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔


خبر کا کوڈ: 1048973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048973/لاہور-ہائیکورٹ-کا-عمران-خان-کو-فول-پروف-سکیورٹی-کیلئے-ایس-پی-سے-رجوع-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org