0
Monday 27 Mar 2023 12:30
عمران خان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں

عدالت کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیئے، اسد عمر

عدالت کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیئے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدالت کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیئے۔ تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف سارے مقدمات نیب کے تھے اور نیب کا سب کو معلوم ہے، ہمارے دور حکومت میں کسی پر مقدمات نہیں بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وجود کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پتہ نہیں رانا ثناء اللہ صاحب کو کس نے ڈرا دیا ہے کہ کوئی آپ کا وجود ختم کرنے والا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے اوپر 17 ایف آئی آر کٹی ہوئی تھیں، جوڈیشل کمپلیکس میں مجھ پر دہشتگردی کا پرچہ کٹا ہوا ہے، ان پرچوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تعداد دیکھ لیں تو پتہ لگ جاتا ہے کہ جھوٹے مقدمات ہیں اور یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، مجموعی طور تمام کیسز کے حوالے سے ہماری پٹیشن تیار ہوگئی ہے، صرف اسلام آباد کے 500 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں مسلم لیگ نون کے کسی ایک ورکر کو اسلام آباد میں گرفتار نہیں کیا گیا، مجموعی طور پر عمران خان کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، عمران خان کو الیکشن مہم کیلئے روکا جا رہا ہے، ہماری پٹیشن تیار ہوگئی ہے، وہ آج یا کل دائر کر دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ آئیں گے، لوگوں کو نظر آرہا ہے، یہ جھوٹے مقدمات ہیں، عمران خان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے کہ سب معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1048987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش