QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد

27 Mar 2023 13:23

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کا فیصلہ درست قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے شیخ رشید سمیت دیگر کی نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تقرری کیخلاف درخواستیں خارج کیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلی ٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کا فیصلہ درست قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے شیخ رشید سمیت دیگر کی نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تقرری کیخلاف درخواستیں خارج کیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکلاء نے اپنا مؤقف پیش کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید و دیگر کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے مکمل اختیار ہے، الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے تحت نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048989/لاہور-ہائیکورٹ-نگران-وزیراعلی-پنجاب-کی-تعیناتی-کیخلاف-درخواستیں-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org