QR CodeQR Code

عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق درخواست عدالت میں دائر کر دی

27 Mar 2023 13:10

اپنی درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین نے موقف اپنایا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹ دھمکیاں دی ہیں، فریقین کو میری گرفتاری کرکے اپنے منصوبے پر عملدرآمد سے روکا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کو فریق بنایا گیا۔ عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹ دھمکیاں دی ہیں، فریقین کو میری گرفتاری کرکے اپنے منصوبے پر عمل درآمد سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب عمران خان یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو وہاں لاکر کھڑا کر دیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہنا ہے، اس لیے جب ہم سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہو رہی ہے  تو ہم ہر اس حد تک جائیں گے، جس میں یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ کام کریں، یہ نہ کریں، یہ جمہوری ہے اور یہ غیر جمہوری ہے، یہ اصولی ہے اور یہ غیر اصولی، یہ چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1048990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048990/عمران-خان-نے-رانا-ثناء-اللہ-کے-بیان-سے-متعلق-درخواست-عدالت-میں-دائر-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org