QR CodeQR Code

سپریم کورٹ، الیکشن کے التواء کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

27 Mar 2023 14:00

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ معاملے کی سماعت کرے گا۔ اس بینچ کے دیگر ارکان میں ‏جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں صوبائی الیکشن کے لیے 30 اپریل کا شیڈول منسوخ کر کے آٹھ اکتوبر 2023ء کو انتخابات کروانے کے اعلان کے بعد ‏تحریک انصاف کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت پیر کی دوپہر دو بجے ہو گی اور ‏چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ معاملے کی سماعت کرے گا۔ اس بینچ کے دیگر ارکان میں ‏جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1048991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048991/سپریم-کورٹ-الیکشن-کے-التواء-کیخلاف-تحریک-انصاف-کی-درخواست-سماعت-کیلئے-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org