0
Monday 27 Mar 2023 14:20

روس، ایران، ترکی و شام کی چار فریقی نشست اپریل کے اوائل میں ماسکو میں منعقد ہو گی، میخائیل بوگدانوف

روس، ایران، ترکی و شام کی چار فریقی نشست اپریل کے اوائل میں ماسکو میں منعقد ہو گی، میخائیل بوگدانوف
اسلام ٹائمز۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ ایران، روس، ترکی و شام کے ڈپٹی وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست ممکنہ طور پر اگلے ماہ کے آغاز میں روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے خبر نگاروں کے ساتھ گفتگو میں میخائیل بوگدانوف کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ایران، روس، ترکی و شام کے ڈپٹی وزرائے خارجہ آئندہ ماہ کے شروع میں ماسکو میں ملاقات کریں۔ واضح رہے کہ روسی ڈپٹی وزیرخارجہ نے قبل ازیں اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاحال ہم نے کسی بات پر اتفاق نہیں کیا بنا بر ایں (مشترکہ نشست کے عدم انعقاد کی صورت میں) کچھ بھی التواء کا شکار نہیں ہو گا! ان کا کہنا تھا کہ ہم اس نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ یہ ملاقات جتنا جلد ہو اتنا بہتر ہے تاہم ہمارے ایرانی، ترک و شامی شراکتداروں کا اپنا اپنا نظام الاوقات ہے لہذا اس ملاقات کی تاحال کوئی حتمی تاریخ طے نہیں پائی البتہ ہم آہنگی جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1048995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش