0
Monday 27 Mar 2023 16:47

میں بلقیس بانو کے مجرموں کو واپس جیل میں دیکھنا چاہتی ہوں، مہوا موئترا

میں بلقیس بانو کے مجرموں کو واپس جیل میں دیکھنا چاہتی ہوں، مہوا موئترا
اسلام ٹائمز۔ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں بلقیس بانو اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس کے 11 مجرموں میں سے ایک کو گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو لیڈروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا اس تصویر کو دیکھ کر چراغ پا ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق داہود کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جسونت سنگھ بھبھور اور ان کے بھائی لم کھیڑا کے رکن اسمبلی سیلیش بھبھور نے بلقیس بانو کی آبروریزی کرنے والے مجرم شیلیش بھٹ کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔ 11 عصمت دری کرنے والوں کو ریاستی حکومت کی 1992ء کی معافی پالیسی کے تحت گزشتہ سال یوم آزادی پر قبل از وقت رہا کر دیا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مہوا موئترا نے مجرموں کو قید کرنے کا مطالبہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جو اس طرح کی حمایت کرتی ہے۔

مہوا موئترا نے لکھا کہ میں ان درندوں کو واپس جیل میں دیکھنا چاہتی ہوں اور ان کو جیل میں ڈالنے کے بعد چابی پھینک دی جائے اور میں چاہتی ہوں کہ اس شیطانی حکومت کو جو انصاف کی اس دھوکہ دہی کی تعریف کرتی ہے اسے اقتدار سے باہر کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بھارت اپنا اخلاقی کمپاس دوبارہ حاصل کرے۔ واضح رہے ان افراد کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ ان 11 افراد کو 2008ء میں پانچ ماہ کی حاملہ بلقیس بانو، جو اس وقت 21 سال کی تھی، کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے اور اس کے بعد ہونے والے گجرات فسادات کے دوران اس کی تین سالہ بیٹی سمیت اس کے خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1048998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش