QR CodeQR Code

اسلام آباد، عمران خان کے فوٹو گرافر گرفتار، غلام سرور فرار

27 Mar 2023 15:36

پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں سابق ایم پی اے چوہدری عدنان بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے فوٹو گرافر نعمان جی کو گرفتار کر لیا۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر 3 کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور گرفتاری سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں پولیس نے ان کے ساتھ صرف 4 گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف موجود تھی۔ پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ آنے والے ان کے فوٹو گرافر نعمان جی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نعمان جی کے ہمراہ دیگر 3 کارکنان کو بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کر دیا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں سابق ایم پی اے چوہدری عدنان بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049002/اسلام-آباد-عمران-خان-کے-فوٹو-گرافر-گرفتار-غلام-سرور-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org