QR CodeQR Code

کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکہ، 6 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی

27 Mar 2023 18:14

ہسپتال چلانے والی ایک اطالوی این جی او نے تصدیق کی کہ 2 شہریوں کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 6 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارہ کردہ بیان میں کہا کہ حملہ آور کو افغان فورسز نے پہچان لیا تھا جس کو دفتر خارجہ کے قریب ایک تجارتی سینٹر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کی ہلاکت سے اس کے پاس موجود دھماکا خیز مواد بھی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کابل میں ہسپتال چلانے والی ایک اطالوی این جی او نے تصدیق کی کہ 2 شہریوں کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذاری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ کابل میں دفتر خارجہ کے قریب حالیہ تین ماہ میں ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے جبکہ ماہ رمضان میں یہ پہلا حملہ ہے۔ قبل ازیں 11 جنوری کو ایک خود کش حملہ آور نے وزارت خارجہ کے قریب خود کو بم سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 10 فراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1049023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049023/کابل-میں-وزارت-خارجہ-کے-قریب-خود-کش-بم-دھماکہ-6-عام-شہری-جاں-بحق-اور-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org