QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس کی کارروائی، 4 ارب سے زائد کی منشیات برآمد

27 Mar 2023 20:12

خفیہ اطلاع پر کوئٹہ پولیس نے بٹو پنجپائی کے پہاڑ کے درمیان خفیہ ٹھکانوں سے ہیروئن کے 25 کلو کے دس پیکس برآمد کرلئے۔ جس کی قیمت چار ارب بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بھاری مقدار میں منشیات پنجپائی کے راستے اندرون اور بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر پولیس نے پنجپائی کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی شروع کی اور اطلاع ملنے پر بٹو پنجپائی کے پہاڑ کے درمیان خفیہ ٹھکانوں سے ہیروئن کے 25 کلو کے دس پیکس برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق 250 کلو ہیروئن کی مالیت چار ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اربوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049042/کوئٹہ-پولیس-کی-کارروائی-4-ارب-سے-زائد-منشیات-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org