0
Monday 27 Mar 2023 20:34

پیغام مصطفیﷺ کو فرمواش کرنے کی وجہ سے مسلمان زوال کا شکار ہیں، مبشر حسین

پیغام مصطفیﷺ کو فرمواش کرنے کی وجہ سے مسلمان زوال کا شکار ہیں، مبشر حسین
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین نے کہا ہے کہ پیغام مصطفیﷺ کو فرمواش کرنے کی وجہ سے مسلمان زوال کا شکار ہیں۔ نظام مصطفیﷺ کے عملی نفاذ سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ محبت رسول ﷺہی امت مسلمہ کو کو متحد کر سکتی ہے۔ پیغام مصطفی ﷺ اپنا کر امت مسلمہ ترقی اور عروج حاصل کر سکتی ہے۔ مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ حکمرانوں نے قوم کو آٹے کی لائنوں میں کھڑا کرکے قومی غیرت و حمیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ امن دشمنوں کے مقابلے میں امن دوست متحد ہو جائیں۔ حکومتی نااہلی سے دہشتگرد پھر سر اُٹھا رہے ہیں۔ دہشتگردی کی تازہ لہر کے پیچھے بھارت اور افغان ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا عالمی سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی کی عیادت کے موقع پر مرکزی نائب صدر (اول) عامر اسماعیل، مرکز ی جوائنٹ سیکریڑی کامران اکبر رضوی، مرکزی سیکریڑی اطلاعات سید حسنین نوری کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد مصطفائی۔ سینئر صحافی محمد افضل مجاہد۔ سٹی ناظم علی حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔ مبشر حسین نے کہا عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ محبت رسول ﷺ کا فروغ ہی انتہا پسندی کا شافی علاج ہے۔ اسلام اور پاکستان سے وفاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اے ٹی آئی کا اسلحہ عشق رسولﷺ ہے۔ پاکستان کو سیکولرازم نہیں بلکہ صوفی ازم کا ضرورت ہے۔پاکستان کا مستقبل وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ گنبد خضری سے وابستہ ہے۔ وطن عزیز اندرونی و بیرونی سازشوں کی زد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسولﷺ سے خائف ہیں۔ اہل حق عشق رسولﷺ کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمدﷺ نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سامراجی، استعماری اور طاغوتی طاقتیں پیغمبر اسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں۔ تاجدار ختم نبوتﷺ کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سر بلند رہے گا۔ عشق رسولﷺ ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے، ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔ طلباء کی نظریاتی و سیاسی تربیت کیلئے طلباء یونینز کی بحالی ضروری ہے۔ پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ بانیان پاکستان کے فکری وارثین بقائے پاکستان کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ دو قومی نظریہ استحکام پاکستان کی بنیاد ہے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذ نظام مصطفی ﷺ ضروری ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔ قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک اور آج ایک ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ استحکام وطن کیلئے علاقائی، صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ختم نبوت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حکمران یاد رکھیں ختم نبوت پر سمجھوتہ کرنیوالی حکومتیں قائم نہیں رہ سکتیں۔ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کو فروغ دینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ اسلام ہی دنیا میں امن وسلامتی کی ضامن ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1049047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش