0
Monday 27 Mar 2023 20:53

گلگت، اپوزیشن لیڈر سے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات، لینڈ ریفارمز پر مشاورت

گلگت، اپوزیشن لیڈر سے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات، لینڈ ریفارمز پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ایک وفد چیئرمین پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ کاظمی کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ وفد میں سپریم کونسل کے ممبر مسعود الرحمن، مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین شاہد علی ناصری، ایڈوائزری کونسل کے ممبران وزیر تاجور، راجہ امداد حسین، نمبردار امتیاز حسین، پولٹیکل ایڈوائزر محمد جاوید شامل تھے۔ ملاقات میں لینڈ ریفارمز بل پر مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس بل کے خالق ہم ہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کی ڈیمانڈ اور اس بل کے حوالے سے جو تجاویز ہیں اس کی تائید اور حمایت کرتے ہیں جو کہ عوام کی آواز ہے لیکن مقام افسوس یہ ہے کہ ایک غیر سنجیدہ لوگوں کے ٹولے کو حکومت دی گئی ہے، جن سے یہ کام ممکن نہیں ہے، ان کا کام بس اپنے بلات بنانے اور تنخواہ بٹورنے کے علاؤہ کچھ نہیں۔ یہ گلگت بلتستان کو کچھ نہیں سمجھتے اور اس علاقے کی بے توقیری کا سبب بن رہے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا عوامی امنگوں کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرینگے۔ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے، اگر مزید لیت و لعل سے کام لیا تو اس حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1049049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش