QR CodeQR Code

کوئٹہ، ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار فٹ زمین واگزار کروالی

27 Mar 2023 20:56

کارروائی کے دوران ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر ریلوے کی 7 ہزار فٹ سے زائد اراضی قابضین سے واگزار کروالی۔


اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی 7 ہزار فٹ سے زائد اراضی واگزار کروالی۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران روڈ پر واقع ریڑھیاں، چھپرے وغیرہ کو ریلوے اراضی سے ہٹاکر ریلوے کی 7850 فٹ کمرشل اراضی قبضہ آوروں سے واگزار کروالی گئی۔ ترجمان کے مطابق اراضی کی قیمت کم و بیش آٹھ کروڑ اٹھاسٹھ لاکھ ننانوے ہزار پانچ سو روپے بنتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049050/کوئٹہ-ریلوے-پولیس-نے-کارروائی-کرتے-ہوئے-7-ہزار-فٹ-زمین-واگزار-کروالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org