QR CodeQR Code

پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان

27 Mar 2023 21:34

اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں کلاسز کی بندش کے خلاف پورے خیبر پختونخوا کی تمام یونیورسٹیز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث پشاور یونیورسٹی بندش کے خلاف طلبہ تنظیم نے صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں کلاسز کی بندش کے خلاف پورے خیبر پختونخوا کی تمام یونیورسٹیز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔  پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ کی جانب سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ایک ماہ سے یونیورسٹی بند ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ دونوں خاموش ہیں۔ تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی میں کلاسز شروع کرنے کے لیے کل سے صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دریں اثناء پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ہفتوں سے پڑھائی سے محروم ہیں، جس سے ان کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔ کلاسز کی کمی ہوگی تو ہمارے امتحانات بھی شدید متاثر ہوں گے۔ واضح رہے کہ پشاور یونیورسٹی میں سکیورٹی سپروائزر کے قتل کے بعد اساتذہ تنظیم نے احتجاج شروع کیا تھا۔ اساتذہ تنظیم کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے استعفے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1049052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049052/پشاور-یونیورسٹی-بندش-کیخلاف-طلبہ-تنظیم-کا-صوبے-بھر-میں-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org