QR CodeQR Code

سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کے میئر شپ کا تقاضا کر رہا ہے، سعید غنی

27 Mar 2023 21:46

اپنے ردعمل میں پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا، کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کے میئر شپ کا تقاضا کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی کو جنت کے خواب نہیں دکھائے کارکردگی پر ووٹ لئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049054/سراج-الحق-کس-اصول-کی-بنیاد-پر-کراچی-کے-میئر-شپ-کا-تقاضا-کر-رہا-ہے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org