0
Monday 27 Mar 2023 23:45

8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کا 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک منتقل

8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کا 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک منتقل
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک بھیجا۔ مرکزی بینک کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 18 کروڑ 81 لاکھ ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے گئے۔ بیرونی پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 14 کروڑ ڈالر منافع باہر بھیجا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں نے فروری میں 49 لاکھ ڈالر منافع پاکستان سے باہر بھیجا۔ براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 41 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے، جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 8 لاکھ ڈالر سے زائد باہر بھیجے گئے۔ ٹیلی کمیونیکیشن شعبے نے فروری میں 24 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1049073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش