QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کی تردید

27 Mar 2023 23:51

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ 18 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے 18 اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 18 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں سے انتخابی فارم جمع کروائے ہیں اور الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 1049074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049074/ایم-کیو-کی-ضمنی-بلدیاتی-انتخابات-میں-حصہ-نہ-لینے-خبر-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org