0
Tuesday 28 Mar 2023 04:35

امریکا کا زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاسی صورتحال بارے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار

امریکا کا زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاسی صورتحال بارے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں دیئے گئے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ سابق امریکی مندوب نے 22 مارچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے۔"
There are indications that Pakistan s parliament, which is controlled by the governing coalition, might well ask the Supreme Court to disqualify Imran Khan from running for election and even prohibit PTI in the next few days.
[Thread]
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 21, 2023

قبل ازیں زلمے خلیل زاد نے عمران خان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں الیکشن جلد کرا دیئے جائیں۔ زلمے خلیل زاد کے بیان پر پاکستانی دفتر خارجہ نے احتجاج کیا تھا جبکہ حکومتی رہنماوں نے ان کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد امریکی شہری ہیں، ان کے بیانات ذاتی حیثیت میں ہیں، جو بائیڈین انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی فریقین کو قانون کا احترام کرنا چاہیئے، تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں، پاکستان کے عوام کو جمہوری و آئینی طریقے سے اپنے ملک کے رہنماؤں کا انتخاب کرنے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1049123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش