QR CodeQR Code

آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹے کا بحران ہے، چوہدری محمد یاسین

28 Mar 2023 12:20

پی پی آزادکشمیر کے صدر کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ایک بار پھر تانگہ پارٹی بن کر ابھرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر  چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ایک بار پھر تانگہ پارٹی بن کر ابھرے گی، وزیراعظم آزادکشمیر سمیت پوری حکومت کی بنی گالا اور زمان پارک کے درمیان دوڑ میں لگی ہوئی ہے اور آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹے کا بحران ہے اور لوگ رمضان المنارک میں آٹے کے لیے دربدر ہیں لیکن آزادکشمیر کے حکمرانوں کے پیٹ بھرے ہوئے ہیں انہیں غریب عوام سے کیا سروکار ہے یہ لوگ غریب کا درد کیا جانیں یہ لوٹ مار میں مصروف ہیں اور یہ لوٹ کا مال عمران خان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام ایک ایسی مسلط شدہ حکومت کے رحم و کرم پر ہیں جس کے پاس تعمیروترقی کا کوئی پلان نہیں، اس کو عوامی مسائل سے کیا سروکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت فتنہ عمرانیہ کا سامنا ہے اور یہ دجالی فتنہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس گرگٹ کی سمجھ آ چکی ہے اس لیے اس کے جلسہ نما ڈانس تھیٹر میں عوام کی شرکت کم ہوتی چلی جا رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ایک بار پھر تانگہ پارٹی بن کر ابھرے گی اور عمران خان اکیلا کوچوان ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 1049148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049148/آزادکشمیر-کی-تاریخ-میں-پہلی-مرتبہ-آٹے-کا-بحران-ہے-چوہدری-محمد-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org