0
Tuesday 28 Mar 2023 12:36

خراب معاشی حالات کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سردار تنویر الیاس

خراب معاشی حالات کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سردار تنویر الیاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ملک کے خراب معاشی حالات کی بہتری کے لئے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں، بلاسود قرضوں کے پروگرام میں بھی خواتین کو خصوصی ترجیح دے رہے ہیں۔ غازی ملت سردار ابراہیم خان کا تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں انتہائی اہم مقام ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہین۔کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے کیلئے بھارت مذاکرات کے ٹیبل پر آئے۔ ملک کے معاشی حالات پریشان کن ہیں صورتحال کی بہتری کے لئے تمام سیاسی قیادت اور اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تحریک انصاف کی رہنماء محترمہ نورین فاروق ابراہیم سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے جانے والے وعدوں کو پورا کرے گی۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی بنیادی اکائی ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیری حریت قیادت اور عوام کو فاشسٹ ریاست کے سامنے جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان میں ہماری بیٹیوں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں، تحریک آزادی میں برسر پیکار اپنی ماؤں اور بہنوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ملک کے خراب معاشی حالات کی بہتری کے لئے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی اس وقت ملک کی معیشت سے جڑی ہے لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز اس طرف توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 1049149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش