0
Tuesday 28 Mar 2023 13:01

تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل روک دیا

تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کی حتمی تاریخ آنے تک ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں آئے گی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ فیصلہ پنجاب کے تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ابھی اعلان نہ کرنے کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات سے بچنا ہے۔ اعلان کی صورت میں امیدواروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بھی شروع ہو سکتی ہیں۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1049157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش