QR CodeQR Code

اعظم نذیر تارڑ کا الیکشن سے متعلق کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

28 Mar 2023 12:03

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کل جسٹس منصور اور جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ آیا، دو مختلف طبقات ہیں، جو مختلف باتیں کر رہے ہیں، کل دو ججز کے اختلافی نوٹ کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ادارے کے اندر تقسیم اور ابہام دور کرنے کرنے کے لیے 13 رکنی بینچ ہونا چاہیئے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا کہ الیکشن انعقاد کے سلسلے میں سوموٹو لیا گیا تھا، اس دن میں یہ بات ہوئی تھی کہ چار تین کی اکثریت سے مسترد ہوگیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ ادارے کی توقیر سلامت رکھنے کے لیے فل کورٹ بینچ بنایا جائے، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن نے رضاکارانہ طور پر کیس سے علیحدگی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ کل جسٹس منصور اور جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ آیا، دو مختلف طبقات ہیں، جو مختلف باتیں کر رہے ہیں، کل دو ججز کے اختلافی نوٹ کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس کیس پر 13 رکنی بینچ بننا چاہیئے، کل جو 2 ججز نے فیصلہ دیا، انہوں نے بھی اسی طرف اشارہ دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم فرد واحد کے طور پر فیصلے نہیں کرتا، کابینہ کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049158/اعظم-نذیر-تارڑ-کا-الیکشن-سے-متعلق-کیس-میں-فل-کورٹ-بنانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org