0
Tuesday 28 Mar 2023 13:13

اسلام آباد ہائیکورٹ، جی بی پولیس کے دیگر صوبوں میں داخلے پر پابندی، وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ، جی بی پولیس کے دیگر صوبوں میں داخلے پر پابندی، وفاق سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کی سیکورٹی پر جی بی پولیس دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی سے متعلق وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 29 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی درخواست پر احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے میاں علی اشفاق، قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی 24 تاریخ کو وفاقی وزارتِ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے گورنر اور وزیر اعلی جی ںی کے سکیورٹی سکواڈ کے دیگر صوبوں میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ جی بی پولیس کو دیگر صوبوں میں نہیں لے جا سکیں گے۔ متعلقہ صوبے اپنے حدود میں سکیورٹی کا خود انتظام کریگا۔ اس پابندی پر جی بی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 1049159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش