0
Tuesday 28 Mar 2023 13:15

میں مقروض ہوں، بیرونی ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز

میں مقروض ہوں، بیرونی ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔ انہوں نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے۔ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض بتائے گئے ہیں۔ مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائی ہیں، جن میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں۔ انہوں نے 3 برس میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے، جبکہ اس آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔ جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1049160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش