QR CodeQR Code

تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے، ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری

28 Mar 2023 11:35

حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کرینگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ایسی خاتون کو ترجمان لگایا ہے، جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسے ترجمان لگانے سے پارٹی کا حشر کیا ہوتا ہے، سب کو معلوم ہے۔ دوسری جانب حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 1049169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049169/تحریک-انصاف-آزاد-عدلیہ-چاہتی-ہے-ججز-کے-اختلافی-نوٹ-سے-کوئی-فرق-نہیں-پڑتا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org