0
Tuesday 28 Mar 2023 14:30
میں نے دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی ہے

عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی میں سے اتنا کچھ نکلے گا کہ وہاں صرف فتنہ رہ جائیگا
عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میں نے دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی ہے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور عدالت کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، نہ اس مقدمے کے مدعی کا پتہ ہے، نہ گواہ کا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو مناظر دیکھے، وہ باعث شرم ہے، اس کے باوجود عمران نیازی کے خلاف قانون حرکت میں نہیں آیا۔ نون لیگی رہنماء نے کہا کہ اگر 2 اسمبلی کے الیکشن ہوئے تو انہیں کوئی تسلیم نہیں کرے گا، ملک میں انارکی ہوگی، یہی اس فتنے کا ایجنڈا ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا، اتنا کچھ نکلے گا کہ وہاں صرف فتنہ رہ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1049170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش