0
Tuesday 28 Mar 2023 16:55

کانگریس کے عشائیہ میں 18 اپوزیشن جماعتیں شامل ہوئیں، مودی کیخلاف تحریک جاری رکھنے کا اعادہ

کانگریس کے عشائیہ میں 18 اپوزیشن جماعتیں شامل ہوئیں، مودی کیخلاف تحریک جاری رکھنے کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ کانگریس سمیت 18 سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے گزشتہ شام کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائشگاہ پر عشائیہ میٹنگ میں شرکت کی۔ راہل گاندھی اس میٹنگ میں اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ موجود تھے اور مقررین میں سے ایک تھے۔ عشائیہ میں کانگریس کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں میں ڈی ایم کے، شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، تلنگانہ کی حکمراں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس)، آر ایس، سی پی ایم، سی پی آئی، اروند کیجریوال کی پارٹی (عآپ)، ایم ڈی ایم کے، کے سی، ٹی ایم سی، آر ایس پی، آر جے ڈی، فاروق عبداللہ کی این سی، آئی یو ایم ایل، وی سی کے، ایس پی، جے ایم ایم کے لیڈران موجود رہے۔

تاہم کئی اپوزیشن لیڈروں نے واضح کیا کہ اس میٹنگ کا مقصد کانگریس کے لئے ایشو پر مبنی حمایت تھا اور اسے 2024ء کے عام انتخابات کے حوالے سے نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ ترنمول کے جواہر سرکار نے کہا کہ یہ تمام جماعتوں پر مربوط اور غیر جمہوری حملوں کے خلاف اپوزیشن کا اتحاد تھا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملاقات کے بعد کہا کہ ایک آدمی کو بچانے کے لئے مودی 140 کروڑ لوگوں کے مفادات کو پامال کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے بہترین دوست کے تحفظ کے لئے، بی جے پی پارلیمنٹ کو روکتی ہے جو لوگوں کے مسائل پر بحث کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلط کام نہیں ہوا تو حکومت مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کے اپوزیشن کے مطالبے سے کیوں کترا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش