0
Tuesday 28 Mar 2023 16:00

راہل گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، امریکہ

راہل گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ راہل گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہا ہے اور کانگریسی لیڈر کو ’مودی سرنیم ریمارکس‘ معاملے میں عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد جمہوری اقدار اور اظہار رائے کی آزادی کے تئیں عہد پر حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں ایک میڈیا بریفنگ میں راہل گاندھی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہند امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم راہل گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور جمہوری اقدار اور آزادی اظہار کے لئے اپنی مشترکہ وابستگی پر بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ ہمارے انسلاک میں، ہم آزادی اظہارسمیت انسانی حقوق کے تحفظ، دونوں جمہوریتوں کو مضبوط کرنے کی کلید کے طور پر جمہوری اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا جاری رکھا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ راہل گاندھی کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بات چیت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ معمول اور معیاری ہے کہ ہم کسی بھی ایسے ملک میں جہاں ہمارے دو طرفہ تعلقات ہوں، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے ساتھ بات چیت کریں۔
خبر کا کوڈ : 1049178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش