QR CodeQR Code

بارش برسانے والا نیا سسٹم، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

28 Mar 2023 17:24

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 29 اور 30 مارچ کو کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، کشمور، سانگھڑ، تھرپارکر، بدین اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی اور اولے بھی پڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتیس سے تیس مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، اس سسٹم کے اثرات ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی ہوں گے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 29 اور  مارچ کو کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، کشمور، سانگھڑ، تھرپارکر، بدین اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی اور اولے بھی پڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1049193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049193/بارش-برسانے-والا-نیا-سسٹم-محکمہ-موسمیات-نے-کراچی-والوں-کو-خبردار-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org