0
Tuesday 28 Mar 2023 17:25

عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ

عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اجلاس میں آج اہم قانون سازی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عدالتی اصلاحات کے لیے فوری قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ازخود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، چیف جسٹس از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ازخود نوٹس لینے کا اختیار فل کورٹ کو دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس افطاری کے بعد بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قانون سازی کی پہلے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بل کا مسودہ تیار کر رہے ہیں، بل کے مسودہ کو وفاقی کابینہ حتمی شکل دے گی۔
خبر کا کوڈ : 1049195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش