QR CodeQR Code

ملک معاشی بحران کی زد میں اور ڈیفالٹ کے قریب ہے

انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی، ملک اور نظام کیلئے مشکلات بڑھیں گی، شاہ محمود قریشی

حکومت نے انتقامی کارروائیوں میں فسطائیت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

28 Mar 2023 18:39

ملتان میں پی ٹی آئی رہنماء جاوید انصاری کی رہائشگاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے نام پر اقتدار میں آنیوالوں نے ملک کا برا حال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک نکاتی ایجنڈا فوری اور شفاف انتخابات ہیں، موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں جمہوری نظام ڈی ریل ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران کی زد میں اور ڈیفالٹ کے قریب ہے۔ ملتان میں پی ٹی آئی رہنماء جاوید انصاری کی رہائشگاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کرسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے ملک کا برا حال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک نکاتی ایجنڈا فوری اور شفاف انتخابات ہیں، موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں جمہوری نظام ڈی ریل ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی الیکشن کرانا ہوں گے، انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی، ملک اور نظام کیلئے مشکلات بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے انتقامی کارروائیوں میں فسطائیت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلئے انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049222/انتخابات-میں-جتنی-تاخیر-ہوگی-ملک-اور-نظام-کیلئے-مشکلات-بڑھیں-گی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org