QR CodeQR Code

سندھ حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، متحدہ علماء محاذ

28 Mar 2023 18:54

علماء مشائخ اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ قبلہ اول اور فلسطین کا مسئلہ دینی و غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے، امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائے جانے کا جرات مندانہ قابل تقلید اعلان کرکے امت مسلمہ میں شعور و بیداری پیدا کی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی صدر حجتہ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، مرکزی چیئرمین علامہ عبد الخالق فریدی سلفی، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، محاذ کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد و دیگر نے فلسطین فاؤنڈیشن کے القدس اجلاس و دعوت افطار میں شرکت کے موقع پر علماء مشائخ اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ کے خلاف فلسطین کی آزادی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ حکومت جمعۃ الوداع کو یوم القدس سرکاری سطح پر منائے جانے کا اعلان کرے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اول اور فلسطین کا مسئلہ کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ دینی و غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے، امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائے جانے کا جرات مندانہ قابل تقلید و ستائش اعلان کرکے امت مسلمہ میں شعور و بیداری پیدا کی۔


خبر کا کوڈ: 1049226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049226/سندھ-حکومت-یوم-القدس-کو-سرکاری-سطح-پر-منانے-کا-اعلان-کرے-متحدہ-علماء-محاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org