QR CodeQR Code

ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت

روس کا اینٹی شپ ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

28 Mar 2023 19:33

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسکے دو جنگی بحری جہازوں نے 100 کلومیٹر دور ایک فرضی دشمن کی جنگی کشتی پر میزائل حملہ کرنے کی مشق انجام دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک آبدوز سے ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل داغ کر بحیرۂ جاپان میں موجود فرضی جنگی کشتی کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو جنگی بحری جہازوں نے 100 کلومیٹر دور ایک فرضی دشمن کی جنگی کشتی پر میزائل حملہ کرنے کی مشق انجام دی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق دو ہائپر سونک اینٹی شپ موسکیت نامی میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کے تجربات ایسے وقت میں کئے ہیں، جب ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ ایک ہفتہ پہلے اس کے اسٹریٹیجک اور جنگی طیاروں نے منصوبے کے مطابق سات گھنٹے تک بحیرۂ جاپان کے اوپر پرواز انجام دی ہیں۔ یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی روس نے اپنی ایک آبدوز سے بحیرۂ جاپان میں ایک کلیبر نامی کروز میزائل داغا تھا، جس نے 1000 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔ روس نے کلیبر میزائل کو یوکرین میں بہت سے اہداف کے خلاف استعمال کرکے انہیں تباہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049235/روس-کا-اینٹی-شپ-ہائپر-سونک-میزائل-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org