0
Tuesday 28 Mar 2023 19:42
چین تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے

سعودی ولیعہد کیجانب سے تہران، ریاض سمجھوتے میں چین کے کردار کی قدردانی

سعودی ولیعہد کیجانب سے تہران، ریاض سمجھوتے میں چین کے کردار کی قدردانی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے تہران، ریاض سمجھوتے کے حصول میں چین کے کردار کی قدردانی کی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے میں بیجنگ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی نے اس سے پہلے خبر دی تھی کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت اور رمضان المبارک کے دوران ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات بحال اور دو ماہ کے اندر اندر سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1049239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش