QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات بل کا مسودہ منظور کر لیا

28 Mar 2023 19:50

بل میں تجویز دی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کرینگے۔ بل میں از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق دینے کی تجویز دی گئی ہے، اپیل دائر ہونے کے 14 روز کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے عدالتی اصلاحات کے قانون سازی کے مسودہ کی منظوری دے دی۔ عدالتی اصلاحات کے لیے بل کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل میں تجویز دی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کریں گے۔ بل میں از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق دینے کی تجویز دی گئی ہے، اپیل دائر ہونے کے 14 روز کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگی۔
 
قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مجوزہ قانون سازی پر بریفنگ دی، وزیر قانون نے اعلیٰ عدلیہ کے بے پناہ اختیارات کو محدود کرنے کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے خطاب پر خراج تحسین پیش کیا، کابینہ ارکان نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی امنگوں کی درست ترجمانی کی، اس موقع پر وفاقی کابینہ ارکان نے پارلیمنٹ کی مضبوطی اور بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1049240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049240/وفاقی-کابینہ-نے-عدالتی-اصلاحات-بل-کا-مسودہ-منظور-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org