0
Tuesday 28 Mar 2023 20:12

بلوچستان میں عوام کی سہولیات کیلئے 65 سستے بازار لگائے ہیں، بابر یوسفزئی

بلوچستان میں عوام کی سہولیات کیلئے 65 سستے بازار لگائے ہیں، بابر یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں ایک لاکھ غریب افراد کو راشن دیا جائے گا۔ جبکہ رمضان المبارک کے موقع پر بلوچستان میں عوام کی سہولیات کیلئے 65 سستے بازار لگائے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں 4 سستے بازار لگائے گئے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے موجودہ پی ایس ڈی پی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے مختص فنڈز پر کٹ لگایا ہے۔ جس پر حکومت بلوچستان نے وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سستے آٹے کے بیگز فراہم کئے جارہے ہیں۔ پنجاب حکومت سے گندم خریدنے کیلئے پیسے دے دئیے مگر اب تک گندم نہیں ملا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 31 مئی تک سریاب روڈ اور سبزل روڈ کا کام مکمل کرنے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1049242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش