0
Tuesday 28 Mar 2023 20:36

کوئٹہ، عدالت نے لسبیلہ یونیورسٹی کے وی سی کو ہٹانے کا اعلامیہ معطل کر دیا

کوئٹہ، عدالت نے لسبیلہ یونیورسٹی کے وی سی کو ہٹانے کا اعلامیہ معطل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے گورنر بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی آف لسبیلہ کو ہٹانے کے اعلامیہ کو معطل کر دیا۔ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ کی جانب سے انکی برطرفی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد امیر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران وی سی لسبیلہ یونیورسٹی کی نمائندگی محمد اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ انہوں نے استدعا کی کہ بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کے مطابق، چانسلر بغیر کسی انکوائری کے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے وی سی کو برطرف نہیں کر سکتا۔

اگر کسی بھی وی سی کے خلاف بدعنوانی پائی جاتی ہے تو حکومت الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے۔ صرف اس صورت میں وائس چانسلر کو برطرف کیا جاسکتا ہے کہ اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہو جاتے ہیں۔ عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے گورنر بلوچستان نے 21 مارچ کو بلوچستان کی چار سرکاری یونیورسٹیوں کے 4 وائس چانسلرز کو برطرف کر دیا تھا۔ وی سی لسبیلہ یونیورسٹی نے ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے گورنر کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش