0
Tuesday 28 Mar 2023 20:43

حکم کی تعمیل کرکے سرکاری بنگلہ خالی کروں گا، راہل گاندھی

حکم کی تعمیل کرکے سرکاری بنگلہ خالی کروں گا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 12 تغلق لین واقع اپنے سرکاری بنگلہ کو خالی کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ 27 مارچ کو لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی نے راہل گاندھی کو نوٹس جاری کر بنگلہ کو 22 اپریل تک خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس پر اب راہل گاندھی نے لوک سبھا سکریٹریٹ کو اپنا جواب بھیج دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس گھر سے ان کی بہت ساری یادیں جڑی ہوئی ہیں لیکن وہ اس حکم کی تعمیل کریں گے۔

راہل گاندھی نے خط لوک سبھا کے ڈپٹی سکریٹری کے نام لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ 12 تغلق لین میں رہتے ہوئے ان کی کئی ساریں یادیں ہیں اور بطور رکن پارلیمنٹ وہ اس بنگلے میں رہے، لیکن جو حکم اب ان کو دیا گیا ہے وہ اس پر عمل کریں گے۔ خط میں راہل گاندھی نے تذکرہ کیا ہے کہ لوک سبھا کے لئے چار بار منتخب رکن کی شکل میں یہاں گزارے گئے وقت کی اچھی یادیں ہیں، بنگلہ خالی کرنے کے لئے جاری نوٹس پر عمل کرنے کو وہ مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو جب لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا، تو کانگریس لیڈران کا اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ راہل گاندھی کو کمزور بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے، اگر راہل گاندھی بنگلہ خالی کرتے بھی ہیں تو وہ اپنی ماں سونیا گاندھی کے ساتھ رہ سکتے ہیں یا وہ میرے پاس آ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1049250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش